حیدرآباد: قواعد کی خلاف ورزی، کئی بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج، بسیں ضبط
اے پی کے کرنول میں کاویری ٹروایلس کی بس حادثہ کے بعد آرٹی اے کے عہدیدار چوکس ہو گئے ہیں۔ شہر حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پرائیویٹ ٹراویلس بسوں اور دیگر گاڑیوں کی جانچ کا کام ہفتہ کو بھی جاری رہا۔
حیدرآباد: اے پی کے کرنول میں کاویری ٹروایلس کی بس حادثہ کے بعد آرٹی اے کے عہدیدار چوکس ہو گئے ہیں۔ شہر حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر پرائیویٹ ٹراویلس بسوں اور دیگر گاڑیوں کی جانچ کا کام ہفتہ کو بھی جاری رہا۔
اس دوران عہدیداروں نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے، انشورنس، فٹنس، پرمٹ دستاویزات اور بسوں کے اندر حفاظتی انتظامات کی بھی تفصیلی جانچ کی۔
پرمٹ کے بغیر چلنے والی بسوں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی کئی گاڑیوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ بغیر اجازت چلنے والی بسوں کو ضبط بھی کر لیا گیا۔
راجندر نگر اور ایل بی نگر کے چنتل کنٹہ میں آندھرا پردیش سے آنے والی بسوں کی خصوصی جانچ کی گئی۔ بسوں میں فائر سیفٹی آلات اور میڈیکل کٹس کی موجودگی بھی چیک کی گئی۔ راجندر نگر میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی پانچ بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج ہوئے، جبکہ چنتل کنٹہ میں ایک بس کو ضبط کیا گیا اور مزید چار بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
کل شب حیات نگر، ایل بی نگر اور کوکٹ پلی علاقوں میں بھی پولیس نے ٹراویلس بسوں، آٹوز اور کیب کی اچانک تلاشی لی۔ جن گاڑیوں کے پاس لائسنس یا مکمل دستاویزات نہیں تھیں ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ، گاڑیوں پر بقیہ چالان بھی موقع پر ہی وصول کئے گئے اور ادائیگی کے بعد ہی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔