کھیل

ایشین گیمس :بارش سے روکے گئے میچ میں ہندوستان نے گولڈ میڈل جیتا

ہندوستان کومنسوخ ہونے والے میچ میں آئی سی سی رینکنگ کا فائدہ ہوا اور اسے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے اور کوارٹر فائنل میں نیپال کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

ہانگژو: ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار حصہ لینے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے میچ میں بہتر ٹی 20 رینکنگ کی بنیاد پر گولڈ میڈل جیتا جب کہ افغانستان کی ٹیم کو چاندی کے تمغے پرمطمئین ہونا پڑا۔

متعلقہ خبریں
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

ٹاس جیتنے کے بعدہندوستان نے افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان نے 18.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے کہ تیزبارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ دریں اثنا، میدان پر بارش کی رفتار کم نہیں ہوئی اور آن فیلڈ امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہندوستان کومنسوخ ہونے والے میچ میں آئی سی سی رینکنگ کا فائدہ ہوا اور اسے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے اور کوارٹر فائنل میں نیپال کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

ادھر کانسہ کے تمغے کے میچ میں بنگلہ دیش نے ڈی ایل ایس میتھڈ کی بنیاد پر پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کی وجہ اوورز کی تعداد گھٹ کر پانچ- پانچ کر دی گئی تھی۔ بنگلہ دیش نے مقررہ پانچ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پانچ اوورز میں ایک وکٹ پر صرف 48 رنز بنا سکی۔

a3w
a3w