حیدرآباد

حیدرآباد: خاتون نے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

خاتون کی شناخت سائی لکشمی کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس نے اپنے دو سالہ جڑواں بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور بعد میں عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

حیدرآباد: ایک افسوسناک واقعہ میں، ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منگل کے روز حیدرآباد کے بالانگر کے پدمانگر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


خاتون کی شناخت سائی لکشمی کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس نے اپنے دو سالہ جڑواں بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور بعد میں عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

اس واقعہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔


پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق اے پی کے ایلورو ضلع کے نزواڑعلاقہ سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاندانی تنازعات اس واقعہ کی اصل وجہ ہیں۔


بالا نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔