حیدرآباد

حیدرآباد: گھر میں لوٹ کے بعد خاتون کے قتل کی واردات

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں پیر کو رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں لوٹ کے بعد خاتون کا قتل کردیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں پیر کو رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں لوٹ کے بعد خاتون کا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

پولیس کے مطابق، مقتول کی شناخت اے شاردا کے طور پر کی گئی ہے، جو ڈنڈیگل کے ملم پیٹ میں سری ومشی ریزیڈنسی کی رہنے والی تھی۔

پیرکی صبح، مقتول کا بیٹا ونئے اس وقت کام پر نکلا جب وہ گھر پر تھی۔ رات میں جب اس نے اپنی ماں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس کے بعد ونئے نے پڑوسیوں سے رابطہ کیا جنہوں نے دیکھا کہ خاتون مردہ حالت میں تھی۔نامعلوم افراد نے گھر میں لوٹ کی واردات کے بعد خاتون کا قتل کردیا۔