جموں و کشمیر

سری نگرمیں عبایہ پہننے پر پابندی کیخلاف طالبات کا احتجاج

طالبات نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ چہارشنبہ کے روز پرنسپل نے واضح کیا کہ عبایہ زیب تن کرنے والی طالبات کو اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سری نگر: پائین شہر کے رعناواری علاقے میں ویشو بھارتی ہائیر اسکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے جمعرات کے روز اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کیا ۔ طالبات نے الزام لگایا کہ انہیں عبایہ پہن کر اسکول احاطے کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز
سالِ گزشتہ کے فائنل امتحان لکھنے والے طلبہ کو رعایتی نشانات دینے جے این ٹی یو کا فیصلہ

اسکول پرنسپل نے طالبات کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں صرف یہ کہا گیا کہ وہ عبایہ کے بغیر کلاسوں میں جائیں ۔ جمعرات کے صبح رعناواری کے وشیو بھارتی ہائر سکنڈی اسکول میں زیر تعلیم کئی طالبات نے احتجاج کیا ۔

طالبات نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بدھ کے روز پرنسپل نے واضح کیا کہ عبایہ زیب تن کرنے والی طالبات کو اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق جمعرات کے روز جب وہ حسب معمول اسکول کے مین گیٹ پر پہنچیں تو انہیں عبایہ اتارنے کو کہا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے آئین نے ہر مذہب کے ماننے والوں کو آزادی دی ہے لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ عبایہ کے بغیر ہی اسکول میں حاضر ہو جائیں ۔ طالبات نے کہاکہ ہر مسلمان عورت کے لئے عبایہ اور حجاب ایک پہچان ہے لہذا اسکول انتظامیہ کو یہ سمجھ لینا چاہئے۔ اس موقع پر والدین نے بتایاکہ ہائر سکنڈری اسکول کی پرنسپل نے خود ہی فرمان جاری کیا کہ طالبات عبایہ نہ پہنیں۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی پابندی عائد نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی آرڈر نکالا گیا لیکن وشیو بھارتی اسکول کی پرنسپل طالبات کو عبایہ اور حجاب نہ پہننے پر دباو ڈال رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ والدین کا مزید کہنا تھا کہ پرنسپل نے طالبات کو دھمکی دی کہ اگر وہ پھر سے عبایہ پہن کر آئیں گی تو انہیں ڈسچارج سرٹیفکیٹ دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر احتجاجی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی۔ دریں اثنا پرنسپل نے عجلت میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران طالبات کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کیا۔

انہوں نے کہاکہ وردی ایک پہچان ہے لہذ ا طالبات کو اس پر عمل کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے عبایہ اور حجاب پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ طالبات کو سمجھایاگیا کہ کلاسوں میں وہ عبایہ کے بغیر جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک سکول پر لازم ہے کہ ڈرس کوڈ فالو کریں لہذ ا طالبات کو یہ سمجھ لینا چاہئے۔

پرنسپل نے مزید بتایا کہ اسکول وردی جس رنگ کی ہے اس رنگ کے عبایہ یا حجاب پہننے پر اسکول انتظامیہ کو کوئی حرج نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے احتجاجی طالبات اور ان کے والدین کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعد اس معاملے کو سلجھایا گیا۔