حیدرآباد

حیدرآباد: زو پارک کی نئی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا آغاز

زو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد کے لیے داخلے کا ٹکٹ اور بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں آن لائن باآسانی بک کروانے کی سہولت دستیاب ہو گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر جنگلات وماحولیات اندراکرن ریڈی نے حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک کی نئی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور کی تعمیر میں سست رفتاری
زو پارک کے جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ
زو پارک کے داخلہ ٹکٹ میں اضافہ کی شدید مذمت

زو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد کے لیے داخلے کا ٹکٹ اور بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں آن لائن باآسانی بک کروانے کی سہولت دستیاب ہو گئی ہے۔

سنٹر فار گڈ گورننس نے یہ ویب سائٹ تیار کی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی ذمہ داری قبول کرنے کی اسکیم بھی دستیاب ہے۔

انہوں نے عوام بالخصوص مختلف کارپوریٹ اداروں سے خواہش کی کہ وہ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے جانوروں کی ذمہ داری کو قبول کرنے کے لئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہاکہ نئی سہولت کے آغاز کے بعد عوام کہیں سے بھی آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔