تلنگانہ

کلکٹریٹ کی عمارت پر جوڑے کا اقدام خود سوزی

انہوں نے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس ملازمین نے انہیں بچا لیا۔

حیدرآباد: اراضی کے مسئلہ کو حل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ایک جوڑے نے تلنگانہ کے جنگاوں کلکٹریٹ کی عمارت پر چڑھ کر خودسوزی کی کوشش کی۔

انہوں نے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس ملازمین نے انہیں بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق پاسرمڈلا گاوں کے نرسنگ جوڑے کے پاس گاؤں میں اراضی ہے تاہم، ان کا الزام ہے کہ ریونیو حکام نے ان کے دادا کے دور کی اس 8 ایکڑ زرعی اراضی کسی اور کے نام منتقل کردی۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود وہ اس مسئلہ پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس پر یہ انتہائی اقدام کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

a3w
a3w