حیدرآبادی اشفاق حسین سید کا امریکی سیاست میں نمایاں رول نوجوانوں کے لیے قابل تقلید
امریکہ میں سٹی آف نیپرل ویلج سٹی کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا اور حیرت انگیز طور پر 13 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی انہیں نیپرول کونسل کے پہلے ہندوستانی نژاد رکن ہونے کا عزاز حاصل ہوا ہے
حیدرآباد : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک ممتاز و معروف معزز گھرانے کی شخصیت اشفاق حسین سید جو اس وقت شکاگو مقیم ہیں اور امریکی سیاست میں اپنا ایک اہم مقام بنا چکے ہیں ان کے اعزاز میں ایک پر اثر تہنیتی تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب اقرا کیریئر گائیڈنس کی جانب سے جناب کریم عرفان خان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نہایت ہی علمی ادبی اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی معزز شخصیات نے شرکت کی
اپنے صدارتی خطاب میں جناب کریم عرفان نے کہا کہ جناب اشفاق حسین سید سات سال پہلے امریکہ گئے اور شکاگو میں مقیم ہو گئے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے امریکہ میں حیدرآباد کا نام روشن کیا اور انہوں نے امریکہ میں سٹی آف نیپرل ویلج سٹی کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا اور حیرت انگیز طور پر 13 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی انہیں نیپرول کونسل کے پہلے ہندوستانی نژاد رکن ہونے کا عزاز حاصل ہوا ہے
یہ جہاں ہندوستان کے لیے قابل فخر بات ہے وہیں حیدرآبادی نوجوان نسل کے لیے بھی قابل تقلید اور مثعل راہ ہے ہندوستانی نوجوان بالخصوص حیدرآبادی نوجوان انجینئرنگ اور طب کے علاوہ دیگر شعبوں میں بہت آگے بڑھ رہے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان جناب اشفاق حسین سید کی طرح قوم کی خدمت کے لیے سیاسی طور پر اپنے اپ کو مستحکم کریں۔
جناب لطیف الدین ایم ایس ایجوکیشن نے جناب اشفاق حسین سید کو حیدرآبادی نوجوانوں کے لیے قابل تقلید اور روشن مینار قرار دیا اور کہا کہ نیپرو کونسل میں جناب اشفاق سید خصوصی تقریبات وکمیونٹی آرٹس کمیشن، ہیومن رائٹس اینڈ فیر ہاؤزنگ کمیشن ،ایمرجنسی ٹیلی فون سسٹم بورڈ اور سسٹر شیئر کمیشن کے بطور رابطہ کار خدمات انجام دے رہے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے
اشفاق سید نے بینکنگ اور فائنانس کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے پر محیط ایک کامیاب کیریئر بنایا ہے جناب اشفاق سید نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی اور ٹائمز بینک، ائی سی ائی سی بینک اور دیگر بین الاقوامی بینکوں میں اپنی نمایاں خدمات سے حیدرآباد کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا ہے تقریب سے دیگر معززین نے بھی مخاطب کیا اور اشفاق سید کی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف کیا
اس موقع پر جناب سید مسکین احمد صدر کلہن داغ دہلوی فاؤنڈیشن کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے تہنیت پیش کرنے پر جناب اشفاق حسین سید نے سب سے اظہار تشکر کیا اور نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے آپ کو آگے بڑھائیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہا کہ نیپرول میں چار مساجد ہیں اور اسلامک سنٹر آف نیپرول شاندار ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے
انہوں نے نوجوانوں کو پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی کا مشورہ دیا اور اپنے آپ کو غیر ضروری مشغولیات سے دور رکھنے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ہم ریاستی و قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کر سکتے ہیں انہوں نے بالخصوص والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ان میں اخلاق اور کردار پیدا کریں اگر اخلاق اور کردار نہ ہوں تو تعلیم بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے وقت اور بدلتے حالات کے لحاظ سے ہم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اور اعلی کردار کا حامل ہونا نہایت ضروری ہو گیا ہے ہم اپنے اخلاق اور کردار کے ذریعے ہی دیگر اقوام پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں