آندھراپردیش

اے پی کے سریکاکلم میں برطانوی دور کا پُل منہدم

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں برطانوی دور میں تعمیر کردہ تاریخی پُل منہدم ہوگیا تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں برطانوی دور میں تعمیر کردہ تاریخی پُل منہدم ہوگیا تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

اِچھاپورم کے قریب دریائے بہودا پر یہ پُل تعمیر کیا گیا تھا جو بدھ کی صبح تقریبا 6بجے اچانک زوردار آواز سے منہدم ہوگیا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب 70 ٹن وزنی پتھروں کی لاری اس پر سے گذررہی تھی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی پُل پرموجود تمام گاڑیاں دریا میں گرگئیں تاہم اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ پُل 1929 میں تعمیر کیاگیا تھا جو اِچھا پورم ٹاون کو قومی شاہراہ سے جوڑتا تھا۔

اس کے اچانک منہدم ہونے کے نتیجہ میں ٹریفک میں رکاوٹ پید اہوگئی۔

مقامی افراد نے پہلے ہی حکام کو اس پُل کی خستہ حالت کے بارے میں واقف کرواتے ہوئے اس کی مرمت کی خواہش کی تھی تاہم ان کی اس خواہش کو نظرانداز کردیاگیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w