حیدرآباد

حیدرآبادی خاتون برطانیہ میں ٹرک کے حادثے میں زخمی، کومے میں داخل, حکومت سے امداد کی درخواست

شہرحیدرآباد کے علاقہ چیتنیہ پوری علاقہ کی خاتون برطانیہ میں حادثہ کاشکارہونے کے بعد کوما میں چلی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ چیتنیہ پوری علاقہ کی خاتون برطانیہ میں حادثہ کاشکارہونے کے بعد کوما میں چلی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اس کے ارکان خاندان نے اس کے علاج کے اخراجات کیلئے تلنگانہ حکومت سے درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطاب چیتنیہ پوری سے تعلق رکھنے والی ہیمابندو5 ماہ قبل ایک واقف کار کے ذریعہ برطانیہ کے پریسٹن سٹی گئی تھی۔

وہ بروک ہیون نامی اسپتال میں بطور نگراں کام کر رہی ہے تاہم گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو وہاں سڑک عبور کرتے ہوئے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کروایا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ وہ کومامیں چلی گئی ہے۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پتہ چلا کہ نشہ کی حالت میں وہ گاڑی چلا رہا تھا۔ ہیما کے والدین نے ریاستی حکومت سے اس کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی خواہش کی۔