سوشیل میڈیاشمالی بھارت

”جھکے گا نہیں سالہ“ ریمارک کیلئے منوج تیواری کی معذرت خواہی

”جھکے گا نہیں سالہ“ ریمارک کے خلاف وسیع پیمانہ پر احتجاجوں کے بعد کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے منوج تیواری نے آج معذرت خواہی کی۔

ہوڑہ (مغربی بنگال) : ”جھکے گا نہیں سالہ“ ریمارک کے خلاف وسیع پیمانہ پر احتجاجوں کے بعد کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے منوج تیواری نے آج معذرت خواہی کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر راست تنقید کرتے ہوئے تیواری نے اتوار کے دن ترنمول کانگریس کی ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں کو کہا کہ وہ متحد رہیں اور اپوزیشن کو چیلنج کرنے راست ریمارک کیا کہ ”جھکے گا نہیں سالہ“۔

تیواری جو مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت میں مملکتی وزیر اسپورٹس ہیں، نے بی جے پی کارکنوں سے راست کہا کہ وہ اپنے کان کھول کر فلم ”پشپا“ کا مکالمہ سن لیں۔

اس پر بڑا شور و غل اور احتجاج کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ریالی کے دوران ریمارک پر سوال کیا، تاہم انہیں مخاطب کرتے ہوئے منوج تیواری نے معذرت خواہی کی اور کہا کہ انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

a3w
a3w