حیدرآباد

مین ہول میں گرنے والے بچے کے واقعہ پر ہائیڈرا کمشنر کا ردعمل

کمشنر نے بتایا کہ مانسون ایمرجنسی ٹیم کے انچارج اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں اور فوری طور پر مین ہول کے ڈھکن کو بند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک چھوٹی بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے اس واقعہ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات صبح ہی شروع کر دی گئی ہیں اور ہائیڈار اس حادثے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

کمشنر نے بتایا کہ مانسون ایمرجنسی ٹیم کے انچارج اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں اور فوری طور پر مین ہول کے ڈھکن کو بند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ واقعہ یاقوت پور کے رین بازار ڈویژن، مولاکا چھلہ بستی میں پیش آیا تھا۔ چہارشنبہ کے روز دوپہر تقریباً 1:30 بجے ہائیڈار کے عملے نے مین ہول میں کام کرنے کے لیے ڈھکن ہٹایا۔ بعد میں کسی نے بھی اسے بند نہیں کیا گیا۔

جمعرات کی صبح تقریباً 8:45 بجے اسکول جانے والی ایک چھوٹی بچی اسی راستے سے گزر رہی تھی اور وہ مین ہول میں گر گئی۔ بچی کی ماں اور مقامی لوگ فوراً پہنچ کر اسے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ گڑھا زیادہ گہرا نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو کوئی شدید نقصان نہیں پہنچا۔

یہ واقعہ ویڈیو کی شکل میں وائرل ہو گیا، جس کے بعد رین بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔