حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حائیڈرا انہدامی کارروائی: ریونت ریڈی کے فیصلہ سے ریاستی وزرا اور ہائی کمان ناراض؟

بعض وزرا ان کی کاررائیوں پر سوالات اُٹھارہے ہیں جس کی وجہ سے چیف منسٹر کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی میں پارٹی ہائی کمان کے اعلیٰ قائدین اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریونت ریڈی کو دہلی طلب کیا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے حائیڈرا کے تحت ہونے والی بلڈوزر کاررائیوں پر اپنی ہی پارٹی کے وزرا کی جانب سے کئے جانے والے سوالات پر سخت ناراضگی اور غصہ کا اظہار کیا ہے۔ چیف منسٹر برہم ہوگئے اور کہاکہ کیا ہر بات ہائی کمان کو بتاکر کی جائے۔

متعلقہ خبریں
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

واضح رہے کہ ریونت ریڈی کوحائیڈرا کے تحت غریبوں کے گھر گرانے کی کارروائیوں کے خلاف ان کی پارٹی میں ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بعض وزرا ان کی کاررائیوں پر سوالات اُٹھارہے ہیں جس کی وجہ سے چیف منسٹر کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی میں پارٹی ہائی کمان کے اعلیٰ قائدین اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریونت ریڈی کو دہلی طلب کیا ہے۔

چیف منسٹر نے کابینہ اجلاس میں حائیڈرا کے معاملات پر وزرا کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کیا۔ خاص طورپر ایک وزیر نے کہاکہ حائیڈرا کیوں ہے؟ یہ بلڈوزر کارروائیاں کیوں کی جارہی ہیں جبکہ اُنہوں نے عوام کی ناراضگی کا بھی ذکر کیا جوکہ 6 گارنٹیوں کے عمل نہ کرنے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزرا نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ آپ ہمیں کیوں نہیں بتارہے ہیں، یہاں ہم بھی موجود ہیں ہمیں بھی اعتماد میں لیجئے، اس معاملہ میں وزرا کی جانب سے سوالات نے چیف منسٹر کو مزید برہم کردیا۔

چیف منسٹر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے وزراء نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر پارٹی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ وہ حائیڈرا کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے رہے ہیں گے کہ یہ کارروائیاں کس مقصد کے لیے کی جا رہی ہیں۔

یہ صورتحال تلنگانہ میں سیاسی ہلچل کا باعث بن رہی ہے، جہاں حائیڈرا کے تحت ہونے والی بلڈوزر کارروائیاں عوامی مخالفت کا سامنا کر رہی ہیں، اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے فیصلوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔