حیدرآباد

خاتون کی خودکشی کیلئے حائیڈرا ذمہ دار نہیں: رنگناتھ

رنگناتھ نے کہا خودکشی سے حائیڈرا کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا سے درخواست کی کہ وہ حائیڈرا کے بارے میں خوف پیدا کرنا بند کریں۔ درحقیقت ریاست میں جو بھی انہدام ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار حائیڈرا کو قرار دیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے کہا کہ کسی کو کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی اور  کوکٹ پلی میں اپنے گھر میں خودکشی کرچکی خاتون نے مبینہ طور پر اس کی بیٹیوں کے خدشات کے بعد انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ متوفی کی بیٹیاں جو ایف ٹی ایل سے دور کوکٹ پلی جھیل کے قریب رہتی تھیں، کو خدشہ تھا کہ ان کے گھر (ان کے والدین کی طرف سے دیے گئے) منہدم کئے جائیں گے اور اس لیے انھوں نے اپنی والدہ سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی تھی۔

 رنگناتھ نے کہا خودکشی سے حائیڈرا کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا سے درخواست کی کہ وہ حائیڈرا  کے بارے میں خوف پیدا کرنا بند کریں۔ درحقیقت ریاست میں جو بھی انہدام ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار حائیڈرا کو قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی موسیٰ ندی کے انہدام کے کسی سروے کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس خبر کو بھی جھوٹا قرار دیا کہ حائیڈرا موسی ندی کے کنارے بڑے پیمانے پر مسمار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رنگناتھ نے مزید کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں بہت واضح ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی غریب/ نچلے متوسططبقہ  کے فرد کو انہدام کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

a3w
a3w