حیدرآباد

حائیڈرا کی انہدامی کارروائی۔ بی جے پی خاموش نہیں رہے گی۔ کشن ریڈی کی حکومت کو وارننگ

موسیٰ ریور فرنٹ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تئیں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے طریقہ کار کو غریبوں کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ موسیٰ کیاچ منٹ علاقہ میں مقیم اُن افراد کو جن کے مکانات کو گرایا جارہا ہے، مناسب سہولتیں فراہم کرے۔

حیدرآباد (منصف نیوز ڈیسک) موسیٰ ریور فرنٹ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تئیں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے طریقہ کار کو غریبوں کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ موسیٰ کیاچ منٹ علاقہ میں مقیم اُن افراد کو جن کے مکانات کو گرایا جارہا ہے، مناسب سہولتیں فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
مہاراشٹرا حکومت فضول خرچی میں ملوث:کانگریس
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان

یہاں کل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ موسیٰ کیا چ منٹ علاقہ میں گزشتہ 40برسوں سے عوام کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

ان افراد کی باز آباد کاری کو یقینی بنانے سے قبل حکومت، ان کے مکانات کو منہدم نہیں کرسکتی۔ حکومت کو کیا چمنٹ علاقہ سے عوام کو بیدخل کرنے سے قبل ان متاثرین کو باز آباد کرنا چاہئے بصورت دیگر ان کی پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ رود موسیٰ میں ڈرین کا پانی چھوڑ ا جاتا ہے۔

موسیٰ ریور فرنٹ پروجیکٹ پر عمل آوری سے قبل ضروری ہے کہ پہلے اس مسئلہ کا حل دریافت کرنا چاہئے۔ موسیٰ ندی میں ڈرین کے پانی کے نکاسی کو بند کرانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے موسیٰ ریور فرنٹ بیوٹیفکیشن پروجیکٹ پر عمل آوری کا اعلان تو کیا ہے مگر یہ نہیں بتایا کہ اس پروجیکٹ پر عمل آوری کیلئے1.5 لاکھ کروڑ روپے کہاں سے لائے گی؟۔

کشن ریڈی نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بہانے غریبوں کے مکانات کو مسمار کرنے پر ان کی پارٹی بی جے پی خاموش نہیں رہے گی۔ حائیڈرا پر سخت تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے حائیڈرا پر زور دیا کہ وہ عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کرے اور غریبوں کے مکانات منہدم کرنے سے باز آجائے۔