حیدرآباد

میں حیدرآباد کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کا خواہاں ہوں:وزیراعلی تلنگانہ

انہوں نے اربن ٹرانسپورٹ کے لحاظ سے حیدرآباد کو دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک میں تبدیل کرنے کے اپنے ویژن کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ اربن موبیلٹی میں بنیادی سہولیات، استحکام، رسائی، اور جامع رویہ جیسے چار پہلو انتہائی اہم ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر داوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے تحت سی آئی آئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد کو مستقبل کا اور دنیا کا بہترین شہر بنانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ رفتار، سرسبزی اور کم لاگت جیسے عوامل پر مبنی ہوگا۔

انہوں نے اربن ٹرانسپورٹ کے لحاظ سے حیدرآباد کو دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک میں تبدیل کرنے کے اپنے ویژن کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ سرمایہ کاری کیلئے موزوں مقام ہے۔تلنگانہ کا مطلب تجارتی سرگرمیاں ہے۔ ہم الیکٹرک گاڑیاں، سیمی کنڈکٹرز، فارما اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں کو فروغ دے رہے ہیں۔