میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے آج آسام کا دورہ کیا جہاں سیلاب آیا ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ریاست کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ میں ان کے سپاہی بنیں گے۔

سلچر: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے آج آسام کا دورہ کیا جہاں سیلاب آیا ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ریاست کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ میں ان کے سپاہی بنیں گے۔
انہوں نے مرکز سے خواہش کی کہ وہ ریاست کی ہرممکنہ مدد کریں۔ راہول گاندھی نے ایک سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ میں آسام کی جنتا کے ساتھ کھڑا ہوں۔
میں پارلیمنٹ میں ان کا سپاہی ہوں۔ مرکزی حکومت سے میری گذارش ہے کہ ریاست کو فوری ہرممکنہ مدد فراہم کی جائے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ آسام کانگریس کے قائدین نے انہیں زمینی صورتحال کی جانکاری دی۔
ریاست میں 24 لاکھ لوگ سیلاب سے پریشان ہیں۔ 53000 لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔
60 سے زائد جانیں جاچکی ہیں۔ اسی دوران ایک عہدیدار نے کہاکہ قاضی رنگا نیشنل پارک میں کم از کم 123 جنگلی جانور مرچکے ہیں جبکہ 96 کو بچالیاگیا۔ پارک میں سیلاب آیا ہواہے۔ پڑوسی ریاست ارونا چل پردیش میں کئی اضلاع میں سڑک رابطہ منقطع ہوچکاہے۔