جموں و کشمیر

کاش، جماعت اسلامی نے ہم سے رجوع کیا ہوتا: وحید الرحمن پرا

جماعت اسلامی کی قیادت اگر محبوبہ مفتی سے رجوع ہوتی تو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ممنوعہ جماعت کے امیدواروں کو جگہ دیتی۔ پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمن پرا،نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔

سری نگر۔: جماعت اسلامی کی قیادت اگر محبوبہ مفتی سے رجوع ہوتی تو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ممنوعہ جماعت کے امیدواروں کو جگہ دیتی۔ پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمن پرا،نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج
محبوبہ مفتی نے انڈیا اتحاد چھوڑنے کی تردید کردی
مسلمان حکمران، اسرائیل کے محافظ یا اسلام کے:سراج الحق

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ مرکز نے ابتداء میں فروری 2019ء میں جماعت پر پانچ سال کا امتناع عائد کیا تھا۔

جاریہ سال اس میں یواے پی اے کے تحت مزید پانچ سال کی توسیع ہوئی۔ پرا،نے جو پلوامہ حلقہ سے اسمبلی الیکشن لڑرہے ہیں کہا کہ محبوبہ مفتی کا ہمیشہ ایقان بات چیت، صلح صفائی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے میں رہا ہے۔

جماعت اسلامی اگر پی ڈی پی سے رجوع ہوتی تو ہم اسے نشستیں الاٹ کرنے پر غور کرتے، چاہے اس کے لئے ہمیں کئی نشستوں کی قربانی کیوں نہ دینی پڑتی۔

ہم انہیں ضرور جگہ دیتے۔ چند دن قبل پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جماعت اسلامی پر سے پابندی اٹھالے تاکہ وہ الیکشن لڑ سکے۔

سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے جمعہ کے دن کہا تھا کہ جماعت اگر الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔ جمہوریت نظریات کی جنگ ہوتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ جماعت پر امتناع برخواست کردے۔

a3w
a3w