مہاراشٹرا

درگاہ حاجی علی کے احاطہ میں سب سے اونچا ترنگا لہرانے کا منصوبہ

۔ درگاہ کمیٹی کے چیف سکریٹری سہیل کھنڈوانی نے مذکورہ اعلان کیا، فی الحال درگاہ کی تزئین و آرائش جاری ہے وہ پرچم کشائی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ممبئی: ممبئی کے ساحل کے نزدیک بحرعرب میں واقع مشہور حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹی دنیا کا سب سے اونچاپول کھڑا کرنے اور اس پر قومی پرچم لہرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ درگاہ کمیٹی کے چیف سکریٹری سہیل کھنڈوانی نے مذکورہ اعلان کیا، فی الحال درگاہ کی تزئین و آرائش جاری ہے وہ پرچم کشائی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سہیل کھنڈوانی نے مزیدکہا کہ اس منصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ اُن کے مطابق اس وقت قاہرہ (مصر) میں 201.952 میٹر اونچے پول پر ایک پرچم لہرایا گیا ہے جوکہ دنیا کا سب سے اونچا پول ہے۔ جبکہ دسمبر 2021 تک دنیا کا سب سے اونچا پرچم جدہ (سعودی عرب) میں تھا،جس کی اونچائی 171 میٹر تھی۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے دیویندر فڑنویس کے ساتھ اس وقت بات کی تھی جب وہ مہاراشٹرمیں وزیر اعلیٰ تھے اور اب نائب وزیراعلی ہیں۔انہی (2014-2019) حاجی علی درگاہ کے احاطے میں دنیا کا سب سے اونچے پرچم کے کھمبے پر ہندوستان کا قومی پرچم لہرانے کا خیال پسند آیا تھا۔

سہیل کھنڈوانی نے حال میں فڈنویس کواس بارے میں یاد دلایا۔ درگاہ کا سب سے اونچا جھنڈا لگانے کا منصوبہ ہے اور انہوں نے اسے منظور کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بڑے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کئی ایجنسیوں کو شامل کیا جائے گا کیونکہ سمندر میں واقع درگاہ کے احاطے میں پرچم کے کھمبے کے لیے بھاری رسد کی ضرورت ہوگی۔

 واضح رہے کہ۔مزار ساحل سے کچھ فاصلے پرسمندر میں ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ہے اور ایک پختہ راستے کے ذریعے رسائی حاصل ہے، حاجی علی مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور شہر کے مشہور سیاحتی مقام میں اہمیت کا حامل ہے اور ہر ایک مذاہب،مسلک اور فرقے سے تعلق رکھنے والے شہری یہاں زیارت کے لیے آتے ہیں۔

a3w
a3w