کھیل

آئی سی سی رینکنگ: ویراٹ کوہلی کو پچھاڑ کر ڈیرل مچل ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے

مچل کا اس سیریز میں بنایا گیا اسکور (352 رنز) کسی بھی کیوی کھلاڑی کا تین میچوں کی سیریز میں سب سے بڑا اسکور ہے

ہندوستان میں نیوزی لینڈ کو دو طرفہ ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح دلانے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے اسٹار بلے باز ڈیرل مچل، ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ دنیا کے نمبر ون ون ڈے بلے باز بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق، مچل 845 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب، ہندوستانی اسٹار ویراٹ کوہلی 795 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب مچل نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال کے اختتام پر بھی وہ کچھ عرصے کے لیے نمبر ون بلے باز رہے تھے

متعلقہ خبریں
ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسمارٹ ری پلے کیلئے 28 کیمروں کا استعمال
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے

۔34 سالہ ڈیرل مچل نے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 352 رنز بنائے۔ ان کی اس غیر معمولی کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے اندور میں کھیلا گیا فیصلہ کن میچ جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔

فیصلہ کن میچ میں مچل کی نویں ون ڈے سنچری نے کیویز کی تاریخی جیت کی بنیاد رکھی۔ ویراٹ کوہلی نے بھی ہندوستان کی جانب سے بھرپور مقابلہ کیا اور 108 گیندوں پر 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

مچل کا اس سیریز میں بنایا گیا اسکور (352 رنز) کسی بھی کیوی کھلاڑی کا تین میچوں کی سیریز میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ وہ تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں بابر اعظم اور شبھمن گل کے بعد مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ مچل محض 54 اننگز میں 9 ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔بیٹنگ کے علاوہ مچل نے فیلڈنگ میں بھی میچ کا پانسہ پلٹا۔ انہوں نے فیصلہ کن موڑ پر ویراٹ کوہلی کا ایک انتہائی اہم کیچ پکڑا، جس نے ہندوستان کی جیت کی تمام امیدیں ختم کر دیں اور میچ پر ان کے مکمل غلبے کو ثابت کیا