قومی
اگر ایک بھی روہنگیا مسلمان یا بنگلہ دیشی کا نام حذف کیا گیا تو ہمیں بتائیں: ڈگ وجئے سنگھ
کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا ہے کہ اسپیشل انٹینسیو ریویو (ایس آئی آر) کے نفاذ کے بعد سے اب تک ایک بھی روہنگیا مسلمان یا بنگلہ دیشی کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
کھرگون: کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا ہے کہ اسپیشل انٹینسیو ریویو (ایس آئی آر) کے نفاذ کے بعد سے اب تک ایک بھی روہنگیا مسلمان یا بنگلہ دیشی کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
محض بیان بازی سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔اتوار کی رات کھرگون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے سوال اٹھایا کہ جو پہلے سے ووٹر ہیں انہیں دوبارہ فارم بھرنے کے لیے کیوں کہا جا رہا ہے۔
اگر روہنگیا یا بنگلہ دیشی فی الواقع ملک میں موجود ہیں تو حکومت کو بتانا چاہیے کہ کس پولنگ اسٹیشن میں کس گاؤں میں ایسا ایک نام بھی درج ہے۔
انہوں نے کہا،‘کیا کسی بنگلہ دیشی، روہنگیا مسلمان یا نیپالی کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کیا گیا ہے؟ اگر ہاں، تو ہمیں بتائیں۔’