تاریخ کے جھروکوں سے۔ 15 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا
2007۔ بنگلہ دیش میں گردابی طوفان سے تقریباً 5 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 15 نومبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1492۔ مشہور مہم جو کرسٹوفر کولمبس نے تمباکو کے استعمال کے بارے میں اپنی ڈائری میں لکھا۔
1577۔ انگلینڈ کے سرفرانسس ڈریک بحری راستے سے دنیا کے سفر پر نکلے۔
1621۔ جہانگیر کی فوج نے کانگڑا کے قلعہ پر قبضہ کیا۔
1708۔ برطانوی سیاست داں ولیم پٹس کی پیدائش ہوئی تھی۔ انگریزی شاعر ولیم کا جنم اسی دن 1731 میں ہوا تھا۔
1791۔ امریکہ کے جارج ٹاوون میں پہلا کیتھولک کالج کھلا۔
1830۔ سماجی مصلح راجہ رام موہن رائے انگلینڈ کے لئے روانہ ہوئے۔
1859۔ اولمپک کھیلوں کے جدید ایڈیشن کا یونان کے ایتھنس میں آغاز ہوا۔
1889۔ برازیل کے شہنشاہ پیڈرو دوئم نے تخت چھوڑ دیا اور برازیل جمہوری ملک بنا۔
1904۔ دنیا کا پہلا سیفٹی ریزر بنانے والے کیمپ جلیٹ کو پیٹنٹ حق دیا گیا۔
1913۔ رابندر ناتھ ٹیگور کو ادب کا نوبل انعام دئے جانے کا اعلان کیا گیا۔
1920- جینیوا میں نیشنل لیگ کے پہلے اجلاس کاانعقاد ہوا۔
1928۔ فاسسٹ گریٹ کونسل اطالوی آئین کا حصہ بنی تھیمینوئل کویزان اسی روز 1935 کو فلپائن کے پہلے صدر بنے۔
1935۔ فلپائن میں دولت مشترکہ کھیلوں کا آغاز ہوا۔
1936۔ نازی جرمنی اور جاپان کے درمیان کومنٹرن مخالف معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
1939۔ نازیوں نے وارسا کے یہودیوں کا قتل عام شروع کیا۔
1943۔ جرمنی میں یہودیوں کی طرح جپسی فرقے کو بھی کیمپوں میں رکھنے کا حکم دیا۔
1949- مہاتما گاندھی کے قتل کے الزام میں ناتھو رام گوڈسے اور نارائن آپٹے کو پھانسی دی گئی۔
1955۔ پولینڈ اور یوگوسلاویہ کے درمیان تجارتی معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔
1961۔ اقوام متحدہ نے نیوکلیائی معاہدہ پر پابندی لگائی۔
1969۔ ویت نام جنگ کے خلاف 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں مظاہرے کیا۔
1971۔ چینی جمہوریہ کے ایک وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلی بار شرکت کی۔
1976۔ شامی افواج نے بیروت پر مکمل قبضہ کرلیا۔
1977۔ اسرائیل نے مصر کے صدر انور سادات کو اپنے یہاں مدعو کیا۔
1978۔ کولمبو میں طیارہ حادثہ میں 183 افراد کی موت ہوئی۔
1982۔ عدم تشدد اورانسانی حقوق کے علمبردار ونوبا بھاوے کا انتقال ہوا تھا۔
1986- کرکٹ اسٹار ثانیہ مرزا کی پیدائش ہوئی۔
1987۔ سوویت یونین نے مشرقی قزاخستان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1988۔ فلسطینی تنظیم آزادی نے فلسطین کے قیام کا اعلان کردیا اور اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرلیا۔
1989۔ مغربی کنارے کے فلسطنیوں نے آزادی کے اعلان کی پہلی سالگرہ منائی۔
1989۔ پاکستان کے کراچی میں وقار یونس اور سچن تندولکر نے ٹسٹ میں کرکٹ میں شروعات کی۔
1989۔ فرانس نے مورا جزیرہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1990۔ امریکہ اور سعودی عرب نے مشترکہ فوجی مشق کی۔
1990- امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس کی پہلی پرواز ۔
1991۔ امریکی وزیر خارجہ جیمس بیکر تجارت، حقوق انسانی اور تجدید اسلحہ کے موضوع پر بات چیت کرنے کے لئے چین گئے۔
2000- بہار کو تقسیم کرکے جھارکھنڈ 28 ویں ریاست بنا۔
2002۔ مسلح بندوق برداروں نے ہبرون واقع یہودی ٹھکانوں پر گھات لگاکر حملے کرکے 12 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
2002۔ ہوجنتاو چین کی مارکسی پارٹیکے جنرل سیکریٹری بنے۔
2007۔ بنگلہ دیش میں گردابی طوفان سے تقریباً 5 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔