حیدرآباد

کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت امام حسینؓ کا انعقاد

اس موقع پر خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ جلسے کی صدارت جناب الحاج محمد رحیم اللہ خان نیازی صدر مجلس نے کی، جبکہ انتظامات کی نگرانی جناب الحاج محمد حسین نقشبندی زبیر معتمد عمومی نے انجام دی۔

حیدرآباد: ہر سال کی طرح اس سال بھی کل ہند مجلس فیضان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام آج جمعہ، 8 محرم الحرام بمطابق 4 جولائی کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک احاطہ مسجد برنس شہامت جاہ بہادر، ریڈیلز میں مرکزی جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ و جمیع شہداء کربلا منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس موقع پر خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ جلسے کی صدارت جناب الحاج محمد رحیم اللہ خان نیازی صدر مجلس نے کی، جبکہ انتظامات کی نگرانی جناب الحاج محمد حسین نقشبندی زبیر معتمد عمومی نے انجام دی۔

جلسے میں مولانا سید رضوان پاشاہ قادری صدر نشین قرآن اکیڈمی و خطیب مسجد ہذا، مولانا مفتی حافظ محمد نذیر خان، مولانا عبد الجلیل طارق نائب صدر، حضرت سید شوکت علی قادری، حضرت سید شجاعت حسین قادری بحیثیت مہمانان خصوصی شریک ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جلسے کا آغاز حافظ محمد مراد امام مسجد ہذا کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ جناب محمد سلمان نے نعت شریف پیش کی۔ جلسے میں کثیر تعداد میں عاشقانِ اہل بیت شریک ہوئے اور امام حسینؓ و شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔