جرائم و حادثات

بچے کے ساتھ غیر فطری جنسی جرم کا الزام، مسجد کا امام گرفتار

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند(آئی پی سی) کی دفعہ 377 اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پہ او سی ایس او) ایکٹ کی دفعہ 5 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

سری نگر: پولیس نے سری نگر میں ایک نو سالہ بچے کے ساتھ غیر فطری جنسی جرم کے ارتکاب کے الزام میں ایک امام مسجد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت وسیم راجا ولد علی محمد ملا ساکن نور باغ کے بطور کی ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

سری نگر پولیس نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘وسیم راجا ولد علی محمد ملا ساکن نور باغ جو مسجد عائشہ ملکاگون میں امام کے طور کام کر رہا ہے، کو ایک 9 سالہ بچے کے ساتھ غیر فطری جنسی جرم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن مہاراج گنج میں ایک کیس درج کیا گیا۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند(آئی پی سی) کی دفعہ 377 اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پہ او سی ایس او) ایکٹ کی دفعہ 5 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔