دہلی
ہند۔چین راست پروازوں کی جلد بحالی پر آمادگی
ہندوستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان راست پروازوں کی بحالی اقدامات تیز کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تجارتی مسائل کی یکسوئی کے لئے بات چیت بھی کی جائے گی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ہندوستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان راست پروازوں کی بحالی اقدامات تیز کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تجارتی مسائل کی یکسوئی کے لئے بات چیت بھی کی جائے گی۔
یہ فیصلہ معتمد خارجہ ہند وکرم مسری اور چین کے وزیر خارجہ سن ویڈانگ کے درمیان اعلیٰ سطح کی بات چیت میں ہوا۔ چینی وزیر خارجہ‘ نئی دہلی کے 2 روزہ دورہ (12-13 جون) پر آئے ہوئے ہیں۔
معتمد خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نیا فضائی خدمات معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ کیلاش مان سروور یاترا 5 سال کے وقفہ کے بعد جاریہ ماہ پھر سے شروع ہورہی ہے۔
اسے ہند۔ چین تعلقات میں سدھار کی سمت ایک مثبت قدم کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔