حیدرآباد
ٹرینڈنگ

200 یونٹ مفت برقی کی اسکیم پر عمل آوری، حکومت کا اعلان

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہاکہ 2 ضمانتیں پہلے ہی نافذ ہوچکی ہیں اور عوام ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ حکومت کی ضمانتوں پر عمل درآمد کے بارے میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔

حیدرآباد: عمارات وشوارع کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت کی  جانب سے دی گئی ضمانتیں 100 دنوں کے اندر پوری کردی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ

پارٹی آفس گاندھی بھون میں ایک جائزہ اجلاس میں ریاستی وزیر نے اس بات کی یقین دھانی کرائی۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔

200 یونٹ مف برقی کی گارنٹی اگلے ماہ سے لاگو ہوجائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ 2 ضمانتیں پہلے ہی نافذ ہوچکی ہیں اور عوام ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ حکومت کی ضمانتوں پر عمل درآمد کے بارے میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ وزیر نے کہاکہ وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے۔