تلنگانہ
ٹرینڈنگ

ویلپور نظام آباد میں وقف اراضی پر قبضہ کرنے شرپسندوں کی کوشش، مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا الزام

ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے مقامی مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے گزشتہ دو دن سے مقام مسلمانوں پر وی ڈی سی کمیٹی کی ذمہ داروں نے عید گاہ کے سامنے کی جگہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

 بالکنڈہ: حلقہ اسمبلی بالکنڈہ کے ویلپور ٹاؤن میں قدیم عیدگاہ و قبرستان کی وقف اراضی پر چند شرپسند عناصر نے قبضہ کی کوشش کی۔ اس اراضی پر گزشتہ کئی سالوں سے قبرستان وہ عیدگاہ موجود ہے۔

متعلقہ خبریں
بیگم بازار میں قبرستان کے باب الداخلہ پر عوامی بیت الخلاء کی تعمیر
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے مقامی مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے گزشتہ دو دن سے مقام مسلمانوں پر وی ڈی سی کمیٹی کی ذمہ داروں نے عید گاہ کے سامنے کی جگہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

ویلپور ٹاؤن میں مسلم قبرستان،عاشور خانہ،مسجد عیدگاہ کے تحت 4 ایکڑ 12 گھنٹے وقف اراضی موجود ہے جن کا سروے  نمبر 1299/1,1299/2،1299/3ہیں واضح رہے کہ 17/جون 2019 ء کو محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے حصار بندی کیلئے 8 لاکھ روپے منظورکئے گئے تھے۔

 سابقہ ریاستی وزیر آر اینڈ بی ویملا پرشانت ریڈی نے حصار بندی کاموں کا آغاز کیا تھاتاہم مقامی وی ڈی سی کمیٹی کی مبینہ مداخلت سے کاموں کو روک دیا گیا اس وقت مسلم انجمن کمیٹی کے ذمہ داروں نے ضلع کلکٹر رام موہن راؤ اور کمشنر پولیس کارتیکا ا سے ربط قائم کیا اور مسلم قبرستان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پہ زور دیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ او قافی اراضی پر راستہ بنانے کے لیے مسلمانوں کو ہراساں کیا جائے رہا ہے مسلمانوں کو مکمل طور پر سماجی بائیکاٹ کیا گیا تھا مقامی مسلمانوں نے کلکٹر سے کہا تھا کہ مقامی ولیج ڈولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے راستہ کی تعمیر کے لیے قبروں کو مسمار کرتے ہوئے اراضی کی فراہمی کے لیے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں اوقافی اراضی پر غیر مجاز قبضہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قبضہ کرنے پر ناکامی پر مقامی مسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر نے تیقن دیا تھا کہ امن و امان  کی برقراری اور قبرستان کے اراضی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس خصوص میں ضلع کلکٹر نے آرمور آر ڈی اوسرینواسلو،پولیس اور محکمہ ریوینیو عہدہداروں کو ہدایت دی تھی۔

قبرستان کی اراضی کے تمام  موجود ریکارڈزکی جانچ کریں۔ اس اراضی کا ضلع حکام کی ہدایت پر ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی اس سلسلے میں مسلم تنظیم کمیٹی ویلپور کے ذمہ داروں  نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

 ویلپور میں صبح کی اولین ساعتوں سے 144 سیکشن نافذ رہا پولیس کا بھاری بندوبست پایا گیا مرد پولیس کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس کی کثیر تعداد موجود تھی ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی غیر قانونی طور پر تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی غیر قانونی فیصلے لیتی ہے اور من مانی کرتی ہے قانون کے خلاف ہے۔

وقفے وقفے سے ویلپور کے مقامی مسلمانوں کو پریشان و ہراساں کیا جا رہا ہے جس سے ان کا جینا دو بھر ہو چکا ہے  مقامی حکومت کے اعلیٰ عہدداروں اور اعلیٰ قائدین سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

a3w
a3w