مشرق وسطیٰ

سعودی کابینہ کا اہم فیصلہ، ہندوستان کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت میں تعاون کو منظوری

اجلاس کے شرکا نے غزہ کی صورتحال پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ راہداریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت میں تعاون کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل صنعت کے حوالے سے وزارت اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہندوستان کے متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی یاد داشت کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
نواب احمد عالم خان کی صدارت میں میسکونئے عزائم کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دیگر کابینہ نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور اور کئی اہم فیصلے کیے۔ کابینہ نے دہشت گردی کی روک تھام اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور انڈونیشیا کے ساتھ ہونے والے تعاون معاہدہ کی بھی منظوری دی۔

اجلاس کے شرکا نے غزہ کی صورتحال پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ راہداریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کابینہ نے بحران کے مستقل حل کے لیے دو ریاستوں کے فارمولے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1967 کی سرحد بندی کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے۔

اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور وصول ہونے والے پیغامات اور گزشتہ دنوں سعودی عرب اور بحرین کونسل کے درمیان ہونے والے اجلاس کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔