حیدرآباد

محمدمحمودعلی کے ہاتھوں حیدرآباد میں 20سبسیڈی کاروں کی تقسیم

وزیر داخلہ محمد محمودعلی نے کارحاصل کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت کرکے قرض کی 40فیصد رقم بینک کوادا کریں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک کارپر60 فیصد سبسیڈی دی جارہی ہے۔

حیدرآباد: وزیر داخلہ محمدمحمودعلی نے کہاکہ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے 12ہزار درخواست گزاروں کوایک لاکھ اور 2لاکھ روپے کے سبسیڈی قرض دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
اقلیتی سب پلان کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے پریشر گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ : عابد رسول خاں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
سی اے اے قواعد کا مقصد پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت

اس سلسلہ میں چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ سے ملاقات کرکے رقم جاری کرنے سے متعلق نمائندگی کی جائے گی۔ وزیر داخلہ محمدمحمودعلی آج حج ہاوز نامپلی میں اونرکم ڈرائیوراسکیم کے تحت منظور کردہ 20ماروتی سوزوکی کاریں بے روزگار نوجوانوں میں تقسیم کئے۔

 اس موقع پر کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کے ارکان اسمبلی جعفر حسین معراج‘احمدبن عبداللہ بلعلہ‘ صدر نشین تلنگانہ ریاست اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمدامتیاز اسحق‘ صدر نشین اردو اکیڈیمی خواجہ مجیب الدین‘صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم‘ منیجنگ ڈائرکٹراقلیتی مالیاتی کارپوریشن اے کانتھی ویسلی کے علاوہ دیگر موجودتھے۔

وزیر داخلہ محمد محمودعلی نے کارحاصل کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت کرکے قرض کی 40فیصد رقم بینک کوادا کریں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک کارپر60 فیصد سبسیڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاحال جملہ 900 گاڑیاں تقسیم کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیف منسٹرنے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئی فلاحی اسکیمات کاآغاز کیا ہے جس میں اقلیتی اسکولس‘شادی مبارک اسکیم‘اسکالرشپ‘مفت پینے کا پانی وغیر شامل ہیں۔

چیف منسٹر کے سی آر کی اسکیمات میں رعیتوبندھو‘رعیتوبیمہ‘دلت بندھو‘کے سی آر کٹس ودیگر شامل ہیں۔اس موقع پر پارٹی قائد بدر الدین‘حافظ وقاری مولانا صابر پاشاہ کے علاوہ دیگرموجودتھے۔

a3w
a3w