حیدرآباددہلی

تلنگانہ بی جے پی میں ناراضگیاں دورکرنے اہم لیڈروں کی دہلی طلبی

حیدرآباد: پڑوسی ریاست کرناٹک میں ہوئی شکست کے بعد بی جے پی قیادت نے اب تلنگانہ پر توجہ مرکوزکردی ہے۔

حیدرآباد: پڑوسی ریاست کرناٹک میں ہوئی شکست کے بعد بی جے پی قیادت نے اب تلنگانہ پر توجہ مرکوزکردی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

پارٹی کے سرکردہ لیڈر و مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا جاریہ سال کے اواخر میں اس تلگو ریاست میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی حکمت عملی کی تیاری اور پارٹی کو مستحکم کرنے مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ریاست سے تعلق رکھنے والے سینئر لیڈروں ای راجندر اور کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کو پارٹی ہائی کمان نے قومی دارالحکومت آنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی وزیرسیاحت کشن ریڈی جو حیدرآباد میں تھے کو بھی دہلی آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس ہدایت کے ساتھ ہی حیدرآباد میں مختلف پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے کشن ریڈی دہلی روانہ ہوگئے۔

سمجھاجاتا ہے کہ کشن ریڈی ای راجندراور راج گوپال ریڈی کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جیسے جیسے تلنگانہ میں انتخابات قریب آرہے ہیں،زعفرانی جماعت کی قیادت نے پارٹی میں ناراضگیوں کو دور کرنے کے سلسلہ میں اقدامات میں تیزی پیدا کردی ہے اور ناراض لیڈروں کو مطمئن کرنے کے مشن پر توجہ مرکوز کردی گئی ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارٹی کی صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد پارٹی کے ان لیڈروں کو دہلی طلب کیا ہے۔

ای راجندر ریاست کی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اسی لئے وہ پارٹی کی سرگرمیوں سے کچھ عرصہ سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔