مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات کا سفر کرنےوالوں کیلئے اہم خبر؟

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دسمبر کے آخری دوہفتوں کے لیے فضائی کرایوں میں 20 سے 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں آخری ہفتے کے لیے بکنگ زیادہ ہونے کے باعث کرایوں میں اضافہ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

امارات الیوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریول اینڈ ٹورازم کے شعبے کے ماہرین نے بتایا ہے کہ فضائی کرائے بڑھنے کی وجہ اسکولوں کی تعطیلات اور سال کے اختتام پر ہونے والی تقریبات ہیں۔

ایک معروف ٹریول کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے عرب ممالک میں فضائی سفر کے لیے بکنگ کا آغاز رواں ماہ کے آغاز سے ہی ہو گیا تھا جس کی طلب میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا جس کے باعث کرائے بڑھ گئے۔

متحدہ عرب امارات سے عرب ممالک کے لیے دسمبر کے آخری دو ہفتوں کے لیے سفر کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے جو ان تعطیلات میں عرب ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ بکنگ کی اگر بات کی جائے تو اردن، مصر اور مراکش کے لیے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں فضائی ٹکٹ کی قیمتیں نومبر اور اکتوبر کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔