دہلی

بی آر ایس کو ایک اور دھکہ،ایم ایل سی نارائن ریڈی، بالاجی سنگھ کانگریس میں شامل

کاسی ریڈی نارائن ریڈی اور پارٹی لیڈر ٹھاکر بالا جی سنگھ نے سینکڑوں حامیوں اور سینئر قائدین کے ساتھ آج صدر پارٹی کھر گے اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 نئی دہلی: تلنگانہ میں حکمراں جماعت بی آر ایس کو ایک اور بڑا دھکہ آج اس وقت لگا جبکہ پارٹی کے دو سینئر قائدین نے اپنے 100 سے زائد حامیوں کے ساتھ دہلی میں صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کے مکان میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
یوپی میں کانگریس’شکریہ یاترا’ نکالے گی

ایکس پر کانگریس نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر ایس قائدین کا سی ریڈی نارائن ریڈی اور ٹھاکر بالا جی سنگھ، 100حامیوں اور سابق عوامی نمائندوں (حلقہ اسمبلی کلواکرتی) کے ساتھ تلنگانہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔

 کھر گے نے بی آر ایس قائدین کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کے ایم ایل سی کاسی ریڈی نارائن ریڈی اور پارٹی لیڈر ٹھاکر بالا جی سنگھ نے سینکڑوں حامیوں اور سینئر قائدین کے ساتھ آج صدر پارٹی کھر گے اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی ہے۔ تلنگانہ میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 17 دنوں تک جاری رہی جبکہ پارٹی کی سی ڈبلیو سی اجلاس بھی تلنگانہ میں منعقد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور یو پی اے حکومت نے تلنگانہ عوام کی بہبود کیلئے علیحدہ ریاست تشکیل دی۔ تلنگانہ میں بی آر ایس کی 10 سالہ حکمرانی کے باوجود کانگریس، ریاست میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ ہم نے 6 ضمانتوں کا اعلان کیا۔

علیحدہ تلنگانہ کی جدوجہد میں کئی نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ نوجوانوں کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے علیحدہ تلنگانہ کے قیام کا اعلان کیا۔ اسمبلی انتخابات سے قبل اس سے پہلے بی آر ایس کے کئی قائدین، کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w