ایشیاء
ٹرینڈنگ

امریکہ کے ساتھ تعلقات میں سدھار، چین کی قیمت پر نہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان،امریکہ کے ساتھ تعلقات سدھارنا چاہتا ہے، لیکن چین کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں، کیونکہ بیجنگ نے ان کے مالیہ کی قلت سے دوچار ملک کے لئے جو کیا ہے، وہ کوئی اور ملک نہیں کرسکتا تھا۔

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان،امریکہ کے ساتھ تعلقات سدھارنا چاہتا ہے، لیکن چین کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں، کیونکہ بیجنگ نے ان کے مالیہ کی قلت سے دوچار ملک کے لئے جو کیا ہے، وہ کوئی اور ملک نہیں کرسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں
شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری
نواز شریف کی آئندہ ماہ پاکستان واپسی
نواز شریف کے آتے ہی سیاسی نقشہ بدل جائے گا: شہباز شریف
مکہ مکرمہ کی ہوٹل میں آگ، 8 زائرین پاکستانی ہلاک

72سالہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) قائد نے یہ ریمارکس لاہور کے اپنے ماڈل ٹاؤن والے بنگلہ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کئے جو حال میں چین کے سرکاری دورہ سے لوٹا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چائنا۔پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے مرحلہ دوم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ملک کو واشنگٹن سے اپنے رشتے سدھارنے کی ضرورت ہے کیونکہ بہترین مفاد میں ہے، لیکن یہ چین کی قیمت پر نہیں ہوسکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے خیال میں امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات سدھرنے چاہئے، کیونکہ یہ پاکستان کے لئے نہایت ضروری ہے، لیکن یہ چین کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔ میں نے مختلف ممتاز شخصیتوں بشمول وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں امریکیوں سے حال میں یہی بات کہی ہے۔

میں نے ان سے کہہ دیا کہ اسی طرح چین کے ساتھ دوستی امریکہ کی قیمت پر نہیں ہوسکتی، کیونکہ دونوں ممالک ہمارے لئے اہم ہیں۔ جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان نے کھلے عام الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ نے ان کی حکومت گرائی۔

اس الزام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ چین نے پاکستان کی جو مدد کی وہ امریکہ نہیں کرسکتا۔ 60بلین امریکی ڈالر کی چین۔پاکستان معاشی راہداری کے کئی پراجکٹس پر ہزاروں چینی ورکرس پاکستان میں کام کررہے ہیں۔

a3w
a3w