شمالی بھارت

مسلم لڑکی کے ساتھ سفر، ہندو لڑکے کو ہجوم کی مارپیٹ (ویڈیو)

بہار کے شہر پٹنہ میں مقامی عوام نے ایک ہندو شخص کو مسلم خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دیکھ کر اسے مارپیٹ کی۔ یہ واقعہ شہر کے ایک مقامی بازار میں پیش آیا۔

نئی دہلی: بہار کے شہر پٹنہ میں مقامی عوام نے ایک ہندو شخص کو مسلم خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دیکھ کر اسے مارپیٹ کی۔ یہ واقعہ شہر کے ایک مقامی بازار میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
طالبہ نے ڈپٹی چیف منسٹر کی کار کے سامنے چھلانگ لگادی
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

اس نوجوان اور لڑکی کو جو دونوں کلاس کے ساتھی ہیں، مقامی عوام نے روکا اور پوچھ تاچھ کی۔ یہ دونوں کہیں اور جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مسلم عوام نے لڑکی کو گھر واپس ہوجانے کی ہدایت دی۔

بعدازاں انہوں نے لڑکے ساگرکمار مشرا کو زبردست مارپیٹ کی اور سوال کیا کہ ہندو ہونے کے باوجود وہ مسلم لڑکی کے ساتھ کیوں گھوم رہا تھا۔

اس سارے واقعہ کو کیمرہ میں قید کرلیا گیا اور کچھ ہی دیر میں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انڈیا ٹوڈے نیوز ڈیسک کی اطلاع کے مطابق پٹنہ پولیس نے بتایا کہ انہیں اس ضمن میں ابھی تک لڑکے یا لڑکی کی جانب سے شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔