ایشیاء

نواز شریف کی آئندہ ماہ پاکستان واپسی

پاکستان کے سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان لوٹیں گے تاکہ زیرالتوا کیسس کا سامنا کرسکیں اور عام انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم کی قیادت کرسکیں۔

اسلام آباد: پاکستان کے سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان لوٹیں گے تاکہ زیرالتوا کیسس کا سامنا کرسکیں اور عام انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم کی قیادت کرسکیں۔

متعلقہ خبریں
عمران خان، سیاسی مفاہمت میں بڑی رکاوٹ : نواز شریف
شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی
نواز شریف کی انتخابات میں کامیاب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت

73 سالہ نواز شریف نومبر 2019 سے برطانیہ میں ازخود جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ وہ2018 میں العزیزیہ ملز اور ایون فیلڈ کرپشن کیسس میں خاطی قرارپائے تھے۔

وہ العزیزیہ ملز کیس میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے تھے کہ انہیں 2019 میں طبی بنیادوں پر لندن جانے کی اجازت مل گئی۔ جمعرات کے دن جیو نیوز کو انٹرویو میں 71 سالہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ ملک میں نگراں حکومت کے چارج لیتے ہی اپنے بڑے بھائی سے ملنے لندن جائیں گے۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ ان کے بڑے بھائی چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے بشرطیکہ پاکستان مسلم لیگ نواز جاریہ سال کے اواخر میں منعقد شدنی الیکشن جیت جائے۔ چہارشنبہ کے دن نیشنل اسمبلی(پاکستانی پارلیمنٹ) کی تحلیل کے ساتھ ہی نگراں سیٹ اَپ کا عمل شروع ہوگیا۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کی تاریخ بتائے بغیر کہا کہ وہ آئندہ ماہ لوٹیں گے اور قانونی مقدمات کا سامنا کرنے کے علاوہ اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ 2016 میں شہباز شریف کو وزارت ِ عظمیٰ چھوڑدینی پڑی تھی کیونکہ سپریم کورٹ نے انہیں اثاثے چھپانے پر نااہل قراردیا تھا۔

ان کی سزا کے خلاف اپیلیں عدالتوں میں زیرالتوا ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اندرون 90 یوم الیکشن کرانا ہے لیکن انتخابات میں 2 ماہ کی تاخیر متوقع ہے کیونکہ نئی مردم شماری کے نتائج کو منظوری ملنی باقی ہے۔ الیکشن سے قبل حلقوں کی ازسرنوحدبندی اندرون 120 یوم کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان ہوپائے گا۔

a3w
a3w