ایشیاء

عمران خان نے ضمانتیں منسوخ کرنے کے اقدام کوچیلنج کر دیا

وکیل درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ درخواست گزار دہشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے ہیں، ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔

لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خاں نے دہشت گردی کے معاملے میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
بھگت سنگھ کیس دوبارہ کھولنے پر لاہور ہائی کورٹ کا اعتراض
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 7 مقدمات میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ وکیل درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ درخواست گزار دہشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے ہیں، ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا ہے، درخواست گزار جیل میں ہونے کے باعث انسداد دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر ان کی لی گئی ضمانتوں کو مسترد کردیا ہے، اس فیصلے سے ان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو مسترد کرنے کے 11 اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔