عمران خان کو جیل میں دیگر سہولیات دے دی گئیں
چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے 5 ڈاکٹر تعینات ہیں جن کی چیکنگ کے بعد عمران خان کو اسپیشل خوراک دی جاتی ہے، سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بر آمد ےمیں نصب ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نےکہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں جس میں نیا باتھ روم بھی بنوا دیا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں ۔
ایڈیشنل سیشن جج کے دورہ اٹک جیل کی رپورٹ پر ردعمل ظاپر کرتے ہوئے ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکمرے میں نیا واش روم بنایا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں اور نیا دروازہ بھی لگایا گیا ہے، واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن بھی ہے۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے 5 ڈاکٹر تعینات ہیں جن کی چیکنگ کے بعد عمران خان کو اسپیشل خوراک دی جاتی ہے، سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بر آمد ےمیں نصب ہیں۔
منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا سے عمران خان کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔یال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔