لیبیا میں سیلاب کے باعث 64 فلسطینی جاں بحق
مشرقی لیبیا میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 64 فلسطینیوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 10 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔

رملہ: مشرقی لیبیا میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 64 فلسطینیوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 10 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے سیاسی مشیر احمد الدین نے کہا کہ ہم لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلسطینی کمیونٹی کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ہونے والے نقصان کی حد کا تعین کیا جا سکے۔
ہم ان کے (متاثرین کے) خاندانوں اور رشتہ داروں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ امید ہے کہ لاپتہ افراد زندہ مل جائیں گے۔
واضح رہے کہ تباہ کن بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل نے 10 ستمبر کو مشرقی لیبیا میں تباہی مچا ئی تھی جس سے شدید سیلاب آیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور خطے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔