جرائم و حادثات
حالت نشہ میں بعض افراد کی جانب سے کچرے میں آگ لگائی گئی۔ 5دکانات جل کرخاکستر
حالت نشہ میں بعض افراد کی جانب سے کچرے میں لگائی گئی آگ کے نتیجہ میں 5دکانات جل کرخاکسترہوگئیں۔
حیدرآباد: حالت نشہ میں بعض افراد کی جانب سے کچرے میں لگائی گئی آگ کے نتیجہ میں 5دکانات جل کرخاکسترہوگئیں۔
یہ واقعہ آندھراپردیش کے کرنول کے نئے بس اسٹینڈ پر پیش آیا۔ مقامی افرادنے بتایا کہ شہر کے نئے بس اسٹینڈ کے قریب ایک شراب کی دکان میں نوجوانوں نے شراب پی کر کچرے کو آگ لگا دی۔
متاثرین نے بتایا کہ اس واقعہ میں کروڑوں روپے مالیت کے آٹو، کاریں، مشینیں اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے حکومت سے شراب کی دکان کو ان کی دکانوں کے قریب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
متاثرین نے کہا کہ اس واقعہ کے فوراً بعد محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے کے باوجود وہ دیر سے پہنچنے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ بھڑک اٹھی۔انہوں نے حکومت سے نقصان کامعاوضہ اداکرنے کامطالبہ کیا۔