شمالی بھارت

انجو، ہمارے لئے مرچکی ہے۔ نادان نے اپنی فیملی اور ملک کو بدنام کیا

پاکستان جاکر اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرلینے والی انجو کے باپ نے یہ کہتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی کہ وہ ہمارے لئے ”مرچکی ہے“۔ 6 بچوں میں سب سے بڑی انجو کی شادی 15 سال قبل بھیواڑی (راجستھان) کے رہنے والے اروند سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کو 2 بچے ہیں۔

بھوپال: پاکستان جاکر اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرلینے والی انجو کے باپ نے یہ کہتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی کہ وہ ہمارے لئے ”مرچکی ہے“۔ 6 بچوں میں سب سے بڑی انجو کی شادی 15 سال قبل بھیواڑی (راجستھان) کے رہنے والے اروند سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کو 2 بچے ہیں۔

انجو کے باپ گیاپرساد تھامس نے جو مدھیہ پردیش کے گوالیار کا رہنے والا ہے‘ کہا کہ انجو 2020 میں شوہر اور بچوں کے ساتھ ہم سے ملنے آئی تھی۔ اس نے کہا کہ بھیواڑی کی خانگی کمپنی میں کام کرنے والے انجو کے شوہر کو بھی پتہ نہیں کہ کیا چیز انجو کو پاکستان لے گئی۔

گیاپرساد تھامس نے کہا کہ وہ میری سب سے بڑی اولاد ہے اور اس کی شادی اروند سے 15-16 سال قبل ہوئی تھی لیکن اب اس نے جو کیا ہے اس سے ساری فیملی اور ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

اس نے اپنے 2بچوں کا مستقبل بھی برباد کردیا۔ پیشہ سے درزی گیاپرساد تھامس چہارشنبہ کے دن اپنے مکان میں میڈیا سے بات کررہا تھا۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا تمہاری لڑکی نے اسلام قبول کرلیا‘ اس نے جواب دیا کہ اسے اس کی کوئی جانکاری نہیں۔

انجو کے باپ نے کہا کہ اب اس کے بچوں اور شوہر کا کیا ہوگا؟۔13 سالہ لڑکی اور 5 سالہ لڑکے کا خیال کون رکھے گا۔ اس سوال پر کہ آیا وہ حکومت ِ ہند سے انجو کو واپس لانے کی اپیل کرے گا‘ گیاپرساد تھامس نے کہا کہ نہیں‘ اس کے بجائے میں کامنا کروں گا کہ وہ وہیں مرجائے۔

گیاپرساد تھامس نے یہ بھی کہا کہ اسے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ انجو نے پاسپورٹ یا پاکستان کا ویزا کیسے حاصل کیا۔ پیر کے دن اس نے اپنی لڑکی کو ذہنی خلل میں مبتلا بتایا تھا۔

ایک دن قبل خبر آئی تھی کہ انجو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرلی۔ اب وہ فاطمہ کہلاتی ہے۔ 34 سالہ انجو اپنے 29 سالہ پاکستانی دوست نصراللہ کے مکان میں رہ رہی ہے۔

a3w
a3w