جرائم و حادثات

حالت نشہ میں ماں نے د س ماہ کے بچہ کو فروخت کردیا

نشہ میں دھت ماں نے اپنے دس ماہ کے بچہ کو90ہزار روپئے میں فروخت کردیا۔یہ واقعہ راجناسرسلہ ضلع میں شراب کی ایک دکان پر پیش آیا۔

حیدرآباد (یواین آئی)نشہ میں دھت ماں نے اپنے دس ماہ کے بچہ کو90ہزار روپئے میں فروخت کردیا۔یہ واقعہ راجناسرسلہ ضلع میں شراب کی ایک دکان پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

نوزائیدہ کو خریدنے والی ضلع جگتیال کی خاتون جس کی شناخت لکشمی کے طورپر کی گئی ہے،کے مطابق ٹی شیاملانامی خاتون کے پانچ بچے ہیں۔اس کے چھوٹے بیٹے کو فروخت کرنے کا خاتون نے وعدہ کیا۔

لکشمی نے بتایا کہ اس نے ویمل واڑہ بلدیہ کے تپاپورمیں اس نوزائیدہ کوخریدا جس کے لئے دستاویزات تیار کئے گئے۔

اس خاتون نے انکشاف کیا کہ نومولود کو 90ہزارروپئے میں خریدنے کا بانڈ پیپرتیارکرتے ہوئے رقم حوالہ کی گئی۔رقم حاصل کرنے کے بعد شیاملا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے بچہ کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔

اس شکایت کی بنیاد پرپولیس کی جانچ میں اس سارے معاملہ کا انکشاف ہوا۔پولیس نے نوزائیدہ کواس کی حقیقی ماں کے حوالے کردیا۔ لکشمی نے پولیس سے مطالبہ کیاکہ اس کی رقم اس کو واپس کی جائے۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔