حیدرآباد

ترقی کے معاملہ میں تلنگانہ، ملک کی ریاستوں کیلئے ماڈل: ہریش راؤ

جئے جوان جئے کسان کے نعرے بلند کرتے تھے،نے خود کسانوں اور زراعت کو نظر انداز کردیا تھا مگر کے چندر شیکھر راؤ نے کسان پرور ہونے کا مظاہر کرتے ہوئے اختراعی اسکیموں کے ذریعہ پھر ایک بار زراعت کو نفع بخش پیشہ میں تبدیل کردیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دور اندیش اور مدبرانہ قیادت میں تلنگانہ، ملک کی دوسری ریاستوں کیلئے مثال بن چکا ہے۔ آج دباک میں پارٹی قائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب تلنگانہ پسماندگی کی علامت تصور کیا جاتا تھا۔ اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔

دو، دو فصلیں کاشت کی جارہی ہیں۔ کسان پریشانیوں سے باہر آچکے ہیں۔ خوشحالی کا دور دورہ ہے، رعیتوں بندھو، رعیتو بیمہ اسکیموں نے ریاست میں زراعت کی شبیہ بدل دی ہے۔

ان جماعتوں جو جئے جوان جئے کسان کے نعرے بلند کرتے تھے،نے خود کسانوں اور زراعت کو نظر انداز کردیا تھا مگر کے چندر شیکھر راؤ نے کسان پرور ہونے کا مظاہر کرتے ہوئے اختراعی اسکیموں کے ذریعہ پھر ایک بار زراعت کو نفع بخش پیشہ میں تبدیل کردیا۔

 ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی کارکردگی کے برعکس مرکزی حکومت زراعت اور نوجوانوں کے ساتھ تعصب پسندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے روبہ عمل اسکیمات کو رعیتو بندھو، امرت سرور، گھر گھر کوجل، جانوروں کے لئے ایمبولنس کی نقل کررہی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ نقل کو اختیار کرنے سے بہتر ہے کہ اصل کی پذیر یائی کی جائے۔