جموں و کشمیر

اننت ناگ میں 5 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں پولیس کی ایک پارٹی نے جبلی پورہ قومی شاہراہ پر فروٹ منڈی کے نزدیک جوپٹر کارگو ٹرانسپورٹ کمپنی سری نگر کی ایک ٹرک زیر نمبر JK01AS – 5071 کو تلاشی کے لئے روکا۔

سری نگر: منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند

ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ایک پارٹی نے ہمولہ سنگم میں ایک معمول کے ناکے کے دوران ایک ویگن – آر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK01M – 4136 کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران تین افراد سے کوڈین فاسفیٹ کی 21 بوتلیں برآمد کی گئیں جس کے بعد ان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور ممنوعہ مواد اور گاڑی کو بر آمد کیا گیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت جاوید احمد شیخ ولد عبدالغنی شیخ ساکن کچھ مولہ ترال، محمد الطاف شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن کانہامہ نوگام سری نگر اور محمد ہارون پرے ولد محمد صادق پرے ساکن چر سو اونتی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں پولیس کی ایک پارٹی نے جبلی پورہ قومی شاہراہ پر فروٹ منڈی کے نزدیک جوپٹر کارگو ٹرانسپورٹ کمپنی سری نگر کی ایک ٹرک زیر نمبر JK01AS – 5071 کو تلاشی کے لئے روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران کوڈین فاسفیٹ کی 10 بوتلیں بر آمد کی گئیں.انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ٹرک ڈرائیور جاوید احمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ اور کنڈکٹر شبیر احمد شاہ ولد علی محمد شاہ ساکنان باہو اونتی پورہ کو گرفتار کیا گیا اور ٹرک کو ضبط کیا گیا۔

پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے۔