حیدرآباد

بی آر ایس کو ایک اور دھکا، کانگریس میں شامل ارکان اسمبلی کی تعداد 9 ہوگئی

میں سیری لنگم پلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ارکاپوڈی گاندھی نے وزیراعلی وتلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

حیدرآباد: بی آرایس کو مزیدایک اور دھکہ پہنچا ہے کیونکہ اس کے ایک اور رکن اسمبلی نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔اس طرح اب تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت سے ریاست کی حکمران جماعت میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی تعداد بڑھ کر9تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

گذشتہ سال منعقدہ اسمبلی نتخابات میں بی آرایس کے اسمبلی میں 39ارکان منتخب ہوئے تھے جس میں سے اب تک 9ارکان اسمبلی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

تازہ طورپراسمبلی میں سیری لنگم پلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ارکاپوڈی گاندھی نے وزیراعلی وتلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔وزیراعلی نے ان کو کانگریس کا کھنڈواپہناکر پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔