الجیریا میں یکم نومبر کو عرب چوٹی کانفرنس
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان الجیریا میں منعقد ہونے والی عرب چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر انہوں نے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ریاض: سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان الجیریا میں منعقد ہونے والی عرب چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر انہوں نے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
صدر عبدالماجد کے دفتر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت کرکے ان کی مزاج کی ہے اور کہاہے کہ اگر ڈاکٹروں نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے تو وہ سفر نہ کریں کیونکہ صحت پر اولین توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بات الجیریا کے صدر کے دفتر کے ذرائع نے بتائی اور کہا کہ یکم نومبر کو الجیریا میں عرب چوٹی کانفرنس منعقد ہورہی ہے لیکن ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی شرکت مناسب نہیں رہے گی۔ اس لیے وہ شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔
محمد بن سلمان نے چوٹی کانفرنس میں شرکت سے اظہار معذرت کیاہے اور کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹروں کا مشورہ پیش نظر رکھناچاہئے۔ امیر محمد بن سلمان نے ان کی عاجلانہ صحت کے تعلق سے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔
صدرعبدالماجد نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر رکھتے ہوئے ہم کو کام کرنے پڑے گا۔ سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ الجیریا میں یکم نومبر کو منعقد ہونے والی چوٹی کانفرنس میں مختلف امور کا جائزہ لیاجائے گا۔ کووڈ۔19 وبا کے اختتام کے بعد الجیریا میں عرگ لیگ چوٹی کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں توقع ہے کہ کئی ممالک کے صدور یا نمائندے شرکت کریں گے۔
عرب لیگ کا 1945 میں قیام عمل میں آیا جس سے بتایاجاتاہے کہ 22 ممالک کے نمائندہ یا صدور وابستہ ہیں۔ شہزاد محمد بن سلمان 2015 میں نائب ولیعہد کی حیثیت سے اقتدار پر فائز ہوئے اس کے بعد وہ ولیعہد کا موقف حاصل کرے اور آخر کار اقتدار حاصل کرنے میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ شاہ سلمان نے شہزادہ محمد بن نائف کو اقتدار سے بیدخل کردیا جو کہ کسی زمانے میں انتہائی طاقتور شخصیت سمجھے جاتے تھے۔