ایشیاء

بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا

بنگلہ دیش میں زبردست احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت تمام فاشسٹ ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں زبردست احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت تمام فاشسٹ ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
اسرائیل کا فلسطینیوں کو 12 گھنٹے میں غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم
ہندوستان فرار ہونے سے قبل حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا یا نہیں؟ بیٹے کا نیا دعویٰ
بنگلہ دیش میں ریزرویشن اصلاحات کے خلاف احتجاج میں 147 افراد ہلاک

ڈیلی آبزرور کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک برائے انسدادِ امتیازی سلوک نے تمام فاشسٹ ججوں کو استعفے دینے کے لیے آج دن ایک بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

طلبہ تحریک کے کوآرڈینیٹر آصف محمود کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین عدالتوں سمیت تمام عدالتوں کے جج جنھوں نے حسینہ واجد کی فاشسٹ حکومت کا ساتھ دیا اور فاشزم میں ملوث رہے وہ رضاکارانہ طور پر ایک بجے تک استعفا دے دیں۔

کوآرڈینیٹر آصف محمود نے جمعرات کی صبح اپنی فیس بک وال پر لکھا ’’عدلیہ کے فاشزم کو بھی ختم کیا جانا چاہیے، ہم نے مشاہدہ کیا کہ فاشسٹ نظام میں شامل ججز اب بھی عدلیہ میں گھوم رہے ہیں، ہم چیف جسٹس، اپیلٹ ڈویژن کے ججوں کو فوری طور پر ہٹائے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں جو فاشسٹ سسٹم کے سرگرم شراکت دار ہیں۔‘‘

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک میں خواہ کسی بھی سطح پر ہو، فاشزم سے فائدہ اٹھانے والے اور ان کے شراکت دار رضاکارانہ طور پر استعفے دے دیں۔

a3w
a3w