تعلیم و روزگارتلنگانہ

سی اے پی ایف کانسٹبل امتحانات علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے سے مرکز کا اتفاق

کے ٹی راما راؤ کی جانب سے مرکزی حکومت سے سی اے پی ایف کانسٹبل امتحانات کو علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مرکز نے ان کے اس مطالبہ کو قبول کرلیا۔

حیدرآباد: کاگزار صدر بی آر ایس و ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کی جانب سے مرکزی حکومت سے سی اے پی ایف کانسٹبل امتحانات کو علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مرکز نے ان کے اس مطالبہ کو قبول کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ہم جنس جوڑوں کیلئے سماجی فوائد حکومت کمیٹی تشکیل دینے پر رضامند

کے ٹی راما راو ان اہلیتی امتحانات کو انگریزی اور ہندی کے علاوہ13 علاقائی زبانوں میں منعقدکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے آئندہ سال سے سی اے پی ایف کانسٹبل امتحانات کو انگریزی، ہندی، کے علاوہ بنگالی، تلگو، آسامی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑا، تمل، اوریا، اردو، پنجابی اور کونکینی زبانوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ا س فیصلہ پر یکم جنوری 2024 سے عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کے ٹی راما راؤ نے سی آر پی ایف ریکروٹمنٹ اعلامیہ کو تبدیل کرتے ہوئے کانسٹبل کے تقررات کیلئے امتحانات کو علاقائی زبانوں میں بھی منعقدکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس ضمن میں کے ٹی راما راؤ نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے نام مکتوب بھی تحریر کیا تھا۔ جس میں واضح کیا گیا تھا کہ اہلیتی امتحانات کو صرف ہندی اور انگریزی میں منعقد کرنے سے دوسری علاقائی زبان بولنے والے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا رہا ہے۔

سابق میں کے ٹی راما راؤ کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر کے سی آر نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم سے نمائندگی بھی کی تھی۔

18نومبر کو کے ٹی آر کی جانب سے امیت شاہ کے نام تحریر کردہ مکتوب کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اس تجویز کو قبول کرلیا گیااور اب مزید13علاقائی زبانوں میں اہلیتی امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔