اٹاوہ میں عقیدت مندوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا گئی، دو ہلاک، 23 زخمی
اس حادثے میں دو عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 23 دیگر شدید زخمی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے فرینڈز کالونی علاقے میں پیر کو پریاگ راج سے واپس آنے والے عقیدت مندوں سے بھری ایک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور 23 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار نے بتایا کہ پریاگ راج مہا کمبھ میں نہانے کے بعد نوئیڈا واپس آنے والے عقیدت مندوں سے بھری بس آج صبح تقریباً 6 بجے بھرتھانہ کراسنگ کے قریب کانپور-آگرہ ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں دو عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 23 دیگر شدید زخمی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
تمام زخمیوں کو ہیڈکوارٹر کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سرکاری کمبائنڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت میرا اور نیلو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سوربھ ورما، پون، سنجو، شیو دیوی، منی، کسم، پروت، رادھا، چین پال، کنتی، رنکو، روندر، سریتا، ارچنا، سیما، آنند سنگھ، ہیم لتا، سواتی، ناگیندر شرما، ڈی شامل ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تر نوئیڈا کے رہنے والے ہیں۔