حیدرآباد

حیدرآباد میں رات دیرگئے تک ہوٹلس کھلی رہنے لگی ہیں،کمشنرپولیس کے احکام یکسر نظرانداز

کالاپتھر‘سنتوش نگر‘ چندرائن گٹہ‘ مادناپیٹ‘ مغل پورہ‘آئی ایس سدان‘ فلک نماں‘حسینی علم‘بہادرپورہ‘ سعید آباد‘چادرگھاٹ کے علاوہ اوربھی مقامات ہیں جہاں رات دیرگئے ہوٹلس کھلی رکھی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: سٹی کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی کے سخت احکامات کے باوجود انسپکٹران اسسٹنٹ کمشنران اورڈپٹی کمشنران کی لاپروائی جاری ہے۔ ذرائع کے بموجب سٹی کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی نے سختی کے ساتھ اپنے تمام زونس کے ماتحت عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ رات 11بجے ہوٹلس‘مندی شاپس‘پان شاپس کے علاوہ دیگر کاروبار بھی بند کردیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
میڈیکل و پان شاپس مالکان کو انتباہ
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

 لیکن ایسا لگتاہے کہ کمشنرپولیس کے احکامات پرجزوی عمل کیا جارہا ہے اور کئی مقامات پر پولیس عہدیدار کمشنر پولیس کی ہدایت نظرانداز کیاجارہا ہیں۔خاص کر پرانے شہر کے مختلف مقامات پر تقریباً ایک بجے کے قریب پولیس عہدیدار صرف روانڈ لگاکر چلے جارہے ہیں۔اس کے بعد پھر سے ہوٹلس‘مندی اورپان شاپس کھول دیئے جارہے ہیں۔

 اس سے قبل جب کبھی کمشنر پولیس کوئی حکم جاری کرتے توان کے ماتحت عہدیداراس پر سختی سے عمل درآمد کرتے تھے۔ یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ مخصوص ہوٹلوں اورپان شاپس سے معمول کے طورپر پیسے وصول کرکے انہیں خفیہ طورپر کاروبار جاری رکھنے کی مکمل چھوٹ دی جارہی ہے۔

ان ماتحت عہدیداروں کو سمجھناچاہئے کہ قانون کونافذکرنا ان ہی کے ہاتھ میں ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کوقانون کے کٹھرے میں لاکھڑے کرناان کی ذمہ داری ہے۔یہاں توخود قانون نافذ کرنے والے ہی قانون کی خلاف ورزی میں معاونت کررہے ہیں۔

یادرہے کہ رات دیرگئے ہوٹل کھلی رہنے کے معاملہ میں رین بازار سرفہرست ہے۔ کالاپتھر‘سنتوش نگر‘ چندرائن گٹہ‘ مادناپیٹ‘ مغل پورہ‘آئی ایس سدان‘ فلک نماں‘حسینی علم‘بہادرپورہ‘ سعید آباد‘چادرگھاٹ کے علاوہ اوربھی مقامات ہیں جہاں رات دیرگئے ہوٹلس کھلی رکھی جارہی ہیں اورپولیس عہدیدارصرف گشت لگاکر خاموش ہیں اوراس آڑمیں بہت سی ہوٹلس دھڑلے سے کاروبار کررہی ہیں۔

ان سب علاقوں میں رین بازار اور میئرچوک پولیس حدود میں کافی ہوٹلس ہیں اوران ہوٹلوں کے قریب غیر سماجی عناصر اور روڈی شیٹرس کاہجوم لگارہتاہے۔یہاں یہ کہناغلط نہ ہوگا کہ ساؤتھ ویسٹ زون کے عہدیداروں کاساؤتھ زون اور ساؤتھ ایسٹ میں تبادلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 ساؤتھ ویسٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد اوراسسٹنٹ کمشنر محمدعبد الجارویہ کو ساؤتھ زون میں تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دونوں عہدیدار کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی کے احکامات پر سختی کے ساتھ عمل درآمد ہیں۔سٹی کمشنر پولیس کوچاہئے کہ خانگی کار میں خاموشی سے پرانے شہر کا دورہ کرکے شخصی طورپر جائزہ لیں۔انہیں پرانے شہر کی حقیقی صورتحال کاپتاچل جائے گا۔