شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں بھی دوکانداروں کو بورڈ پر اپنا نام لکھنا لازمی قرار دیا جائے، بی جے پی لیڈر

چند دن قبل اترپردیش پولیس نے مظفر نگر کی ہوٹلوں کے لئے ایسا ہی حکم جاری کیا تھا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ برسراقتدار جماعت کے بعض حلیفوں نے بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اقدام مسلم تاجروں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ایک بی جے پی رکن اسمبلی نے ہفتہ کے دن ریاستی حکومت سے خواہش کی کہ تمام دوکانداروں کے لئے بورڈ پر اپنا نام لکھنا لازمی قرار دیا جائے۔ اترپردیش میں تمام ہوٹلوں کے بورڈ پر مالک کا نام لکھنے کے حکم پر جاری تنازعہ کے پس منظر میں یہ مطالبہ سامنے آیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ اندور2 رمیش منڈولا نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر موہن یادو کو لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کا نام اس کی شناخت ہوتا ہے۔ ہرشخص کو اپنے نام پر فخر ہوتا ہے۔ نام پوچھنا گاہک کا حق ہے اور دوکاندار کو فخر سے اپنا نام بتانا چاہئے، اسے شرما نا نہیں چاہئے۔ منڈولا چار میعاد سے رکن اسمبلی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے ہر چھوٹے بڑے تاجر اور تمام دوکانداروں کو اپنا نام بتاکر فخر محسوس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چیف منسٹر کو لکھا ہے کہ حکم جاری کرکے مدھیہ پردیش کی ہر دوکان کے سامنے بورڈ پر دوکاندار کا نام لکھنا لازمی قرار دیں۔

a3w
a3w